ہمارے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں لیکن محمد عامر بولنگ اٹیک میں کراچی کنگز کو لیڈ کریں گے،شعیب ملک کھل کر بول پڑے

Spread the love

 لاہور ( سپورٹس نیوز ) کراچی کنگز کے آل راؤنڈر شعیب ملک  نے پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر اپنی ٹیم اسٹرینتھ اور اپنی انفرادی کارکردگی کے بارے میں بتایا لیکن سب سے اہم یہ ہوا کہ وہ  فاسٹ بولر محمد عامر کے بارے میں کھل کر بول پڑے ۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ محمد عامر ایک اچھے بولر ہیں، انہوں نے پاکستان کے لیے بہت سے میچز جیتے ہیں۔ شعیب

ملک کا کہنا تھا کہ محمد عامر بولنگ اٹیک میں کراچی کنگز کو لیڈ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس کوالٹی اسپنرز ہیں، خود عماد وسیم ہیں، ان کی انٹرنیشنل لیگز میں کارکردگی بہت اچھی جا رہی ہے۔  تبریز شمسی اور عمران طاہر بھی ہیں، بولنگ ہماری اچھی ہے لیکن ہمیں وکٹیں لینی پڑیں گی اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ میرا کراچی کےلیے پہلا سال ہے، میں پوری کوشش کروں گا کہ میں اپنا بہترین دوں۔ ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، دوسری ٹیموں کا بھی کمبی نیشن بہت اچھا ہے۔ شروع میں اور ایونٹ کے وسط میں جو ٹیم کلک کرے گی اس کے جیتنے کے زیادہ امکانات ہیں۔کراچی کنگز کے آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ شالیمار گارڈن جیسی جگہوں پر ہی ٹرافی کی رونمائی ہونی چاہیے اس جگہ کا انتخاب کرنے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔ پی ایس ایل ہر سال بڑے سے بڑا برانڈ بنتا جارہا ہے جو بہت اچھی چیز ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: