spot_img

ذات صلة

جمع

پانچ دنوں میں سونا 13800 روپے سستا ہوا،اب فی تولہ قیمت کیا ہے ؟ جانیے

کراچی ( کامرس نیوز ) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔رواں ہفتے کے 4 کاروباری دنوں میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 9800 روپے کم ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد 1 تولہ

سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 94 ہزار 700 روپے ہے۔واضح رہے کہ ملک میں 4 فروری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے تھی۔خیال رہے کہ 4 فروری کو سونے کی قیمت میں 4000 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ “جنگ ” کے مطابق گزشتہ 5 کاروباری دنوں میں سونا 13800 روپے سستا ہوا۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2829 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ سونے کی عالمی قیمت 4 روز میں 17 ڈالر بڑھی ہے۔

spot_imgspot_img