متعلقہ

جمع

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی

کراچی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے مشکلات کا سال رہا

اسلام آباد(ایس ایم ایس)مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے...

سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن کا میدان خالی چھوڑ دیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) حکومتی اتحادی جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا اورمیدان خالی چھوڑ دیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میڈیا کو اتحادی جماعتوں کے متفقہ فیصلے سے آگاہ کیا۔مریم اورنگزیب

نے کہا کہ ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے، فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آجائے۔ فسادی جماعت کبھی استعفوں کی منظوری اور کبھی نامنظوری کے لیے عدالتوں میں جاتی ہے۔”جنگ ” کے مطابق مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن لڑنا ہی تھا اور ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفیٰ کیوں دیے؟ان کا کہنا تھا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ عدالت جائے، اسمبلی جائے یا پھر الیکشن میں جائے؟