لاہور ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف نے بدھ کی دوپہر 2بجے چیئرنگ کراس مال روڈ سے اپنی جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس اعلان کے بعد سے محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کے 3 مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔ لاہور میں جن
3مقامات پر دفعہ 144نافذ کی گئی ہے ان میں مال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور سیکرٹریٹ کے اطراف شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں مقامات پر 7 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔تینوں مقامات پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔