کراچی ( وی او پی نیوز ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان جو اکثر اپنی پیش گوئیوں کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتے ہیں ۔ اب کے برس کیا ہونیوالا ہے اس حوالے سے انہوں نے ایک نئی پیش گوئی کر دی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں
انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی۔ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظر عام پر آئیں گی، ملک میں عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں، تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی میں ضم ہو گی، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں۔ رواں سال بہت ساری آڈیو اور ویڈیوز بھی آنے والی ہیں۔