متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

مشیر ہوتا تو شہباز شریف سے کہتا حکومت نہ لو، چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ  چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ میں تنقید کی سیاست میں نہیں پڑوں گا، شہباز شریف کا مشیر ہوتا تو ان سے کہتا کہ حکومت نہ لو۔ شہباز شریف کو کہتا اگر حکومت

لو تو صرف 3، 4 دن کے لیے اور انتخابات کا اعلان کردو۔ اس وقت اور 71ءکی صورتحال میں بڑا فرق ہے، اس وقت صرف ایک بھارت دشمن تھا۔ اس وقت مشکلات ہیں، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو ان میں مزید اضافہ ہو گا، میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔ ملک میں غیر متنازع انتخابات ہونے چاہئیں، انتخابات 2 ماہ آگے یا پیچھے بعد کی بات ہے مگر غیر متنازع ہوں۔ اس سے پہلے بھی متنازع الیکشن پاکستان کی تباہی کا موجب بنے، غیر متنازع انتخابات کے لیے غیر متنازع نگراں حکومت ہونی چاہیے۔ نگراں حکومت ہر پارٹی کے اتفاق سے بنے، ضمنی انتخابات پہلے ہوں، صوبائی یا جنرل الیکشن اس سال ہوں گے۔