اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وہ ڈالرز آ ہی گئے جن کا شدت سے انتظار تھا، چین نے پھر دوستی کا حق نبھا دیا ۔پاکستانی معیشت کیلئے
اچھی خبر ہے کہ چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں ۔ذرائع سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رقم چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوور معاہدے کے بعد موصول ہوئی۔اس سلسے میں پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہو چکا تھا، پاکستان نے یہ رقم رول اوور کے تحت ادا کردی تھی۔رقم کی وصولی سے پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔