دہلی میونسپل کارپوریشن کے اجلاس میں مکے چل گئے ، کپڑے پھٹ گئے،بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں جنگ کیوں چھڑی ؟ تفصیلات جانیے
نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک )یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔تھوڑا دیر سے ہوا لیکن ہو گیا ۔۔۔۔ہوا یہ ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کے دوران عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کونسلرز کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوگئی ہے۔میئر دہلی نے میونسپل
کمیٹی کے 6 ارکان کے انتخاب میں ایک ووٹ کو غلط قرار دیا جس پر کونسلرز آپس میں لڑ پڑے۔میئر کی طرف سے ووٹ غلط قرار دیے جانے پر بی جے پی نے ووٹوں کی گنتی میں مداخلت کی۔ناظم نے اعلان کیا کہ غلط قرار دیے گئے ووٹ کے بعد جو نتیجہ بنتا ہے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔اس طرح ایوان میں بھگدڑ مچ گئی، دونوں جماعتوں کو کونسلز نے ایک دوسرے کو لاتیں، گھونسے، مکے مارے اور دھکے دیتے رہے۔ اس دوران کئی کونسلرز گر گئے جبکہ متعدد کے کپڑے پھٹ گئے۔
Like this:
Like Loading...