اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ڈالرز کی قلت اس قدر درد سر بن چکی ہے کہ حکومت نے حج پالیسی بھی تبدیل کردی۔ اب سرکاری
حج سکیم کا 50 فیصد کوٹہ انہیں ملے گا جو پیشگی ڈالرز جمع کروائیں گے۔ ڈالرز میں حج اخراجات پیشگی جمع کروانے والے عازمین حج قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔”جنگ ” کے مطابق ان عازمین حج کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہوگا جو پاکستانی روپے میں حج اخراجات جمع کروائیں گے۔حج پالیسی اگلے ہفتے کابینہ کو بھیجی جائے گی، جس کے بعد 8، 10 روز میں اس کی منظوری متوقع ہے۔