سڈنی ( سپورٹس نیوز ) پی ایس ایل کا جادو صرف پاکستانیوں کے سر چڑھ کر نہیں بول رہا بلکہ پوری دنیا میں اس کی دھوم مچ چکی ہے ۔ہر کوئی پاکستان میں آکر ان دلچسپ مقابلوں میں حصہ لینا چاہتا ہے ۔ مثال کے طور پر تیز ترین بیٹنگ کرنے کی وجہ
سے مشہور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے کھلاڑی راشد خان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹ لکھ کر اپنی خواہش کا اظہار کیا۔راشد خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 17 رنز سے میچ جیتنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر کئی لوگوں نے کمنٹس لکھے۔افغان کرکٹر کی پوسٹ پر آسٹریلوی بیٹر نے بھی کمنٹ لکھا اور اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ڈیوڈ وارنر نے لکھا کہ ’میں کب کھیل سکتا ہوں؟‘
آسٹریلوی بیٹر کی اس خواہش پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیدی ہے۔