spot_img

ذات صلة

جمع

آئی ایم ایف سے ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت،پاکستان کو گرین سگنل مل گیا

 اسلام آباد( وی او پی نیوز )اچھی خبر مل ہی گئی  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے  کیے گئے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سٹاف سطح معاہدے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد اب رواں ہفتے یہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔“ایکسپریس نیوز”  کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی پیشگی اقدامات کی شرائط پوری کرنے کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے

درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور آئی ایم ایف نے پیشگی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے، چین کے قرضے رول اوور ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوگئے ہیں جبکہ باقی دوست ممالک کی جانب سے بھی پاکستان کیلئے اعلان کردہ پیکجز پر جلد عمل درآمد کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف سطح کا معاہدہ ہونے کے بعد نویں اقتصادی جائزے اور پاکستان کے لیے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے معاملہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش ہوگا اور بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو اگلی قسط جاری ہونے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف پروگرام بھی ٹریک پر آجائے گا۔

spot_imgspot_img