متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

چین نےمشکل وقت میں سری لنکا کا ہاتھ تھام لیا ،قرضے ری شیڈول کرنے کیلئے راضی

Spread the love

کولمبو ( نیٹ نیوز ) چین نےمشکل وقت میں سری لنکا کا ہاتھ تھام لیا اور سری لنکا  کے قرضے ری شیڈول کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔چین کی طرف سے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کے بعد سری لنکا کو آئی ایم ایف سے 2.9 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے سری لنکا کیلئے مالی پیکیج کئی مہینوں سے التوا ء

Sri Lanka Map Financial Crisis Economic Collapse Market Crash Global Meltdown Vector Illustration.

میں رکھا ہوا تھا۔سری لنکا اپنے قرض فراہم کرنے والوں کو قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے آمادہ کر رہا تھا، آئی ایم ایف نے پیکیج کی فراہمی اس سے مشروط کی تھی۔”جنگ ” کے مطابق صدر رانیل وکرما سنگھے نے گزشتہ روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ ان کی حکومت کو ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف چائنا کی طرف سے خط موصول ہوا ہے۔یہ بینک سرکاری ملکیت ہے جو چین کی بیرون ملک سرمایہ کاری کے معاملات دیکھتا ہے۔خط کے مندرجات واضح نہیں ہیں لیکن سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ خط میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بیجنگ آئی ایم ایف کی طے کردہ شرائط کے مطابق قرضوں کی ری شیڈولنگ کر دے گا۔جنوری میں بھارت اور جاپان نے بھی سری لنکا کو ایسی ہی یقین دہانی کروائی تھی۔صدر وکرما سنگھے نے کہا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج کے بعد ورلڈ بینک اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے بھی مالی معاونت حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ سری لنکا اس وقت چین، بھارت، جاپان اور نجی بونڈ ہولڈرز کا 40 ارب ڈالر کا مقروض ہے۔