متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

پتا تھا مہنگائی ہمارے گلے پڑے گی،ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100 بلین ہوں گے: آصف زرداری

Spread the love

میلسی ( وی او پی نیوز ) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے میلسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب زرمبادلہ کے ذخائر 100بلین پر ہوں گے ۔ آج پاکستان میں جو مسائل ہیں، وہ میں سمجھتا ہوں، جو باہر کی دنیا ہے اسے ہم پر اعتماد ہے۔عمران خان کہہ رہا ہے کہ آج کل مہنگائی ہے، دراصل مہنگائی تمہارے دور حکومت کی وجہ

سے ہوئی ہے۔ ہم نے سابق حکومت اس لیےگرائی کہ وہ ملک سنبھال نہیں رہی تھی، ہم نے سیاسی فیصلہ نہیں کیا۔ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، ایکسپورٹس بڑھانا پڑیں گی، پاکستان تب ترقی کرے گا جب ایکسپورٹ 80 بلین ہوں گی۔”جنگ ” کے مطابق آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم نےجب حکومت چھوڑی تو اس وقت اتنی مہنگائی نہیں تھی، آج مہنگائی عمران خان کے دور کی وجہ سے ہے۔  عمران خان کا پاکستان کو سنبھالنے کا ایجنڈا نہیں تھا، ہمیں اپنے ورکرز اور ان کو ہم پر اعتبار ہے۔ میں سمجھ رہا تھا کہ مہنگائی ہمارے گلے پڑے گی، جن محکموں میں ہمارے وزیر ہیں انہیں ٹھیک کریں گے۔ ہمارے وزرا مسائل کو حل کرنےکی کوشش کر رہے ہیں، مجھے اپنی عوام اور عوام کو ہم پر اعتماد ہے۔