متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

شوبز میں اداکارہ بننے کے بعد شادی کیوں نہیں ہوتی؟ کریتی سینن کھل کر بول پڑیں

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں ایسی باتیں کر دیں کہ آپ یہ تصور بھی نہیں کر پائیں گے کہ بالی ووڈ جیسی کمرشل اور ماڈرن اندسٹری میں بھی خواتین کیساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے ۔کریتی سینن نے فلم

انڈسٹری کی شخصیات سے برتے جانے والے مختلف تعصبات کی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ میری ہم عمر خواتین مجھے کہتی تھیں کہ اس شعبے کی خواتین کی شادیاں نہیں ہوتیں۔مجھے کہا جاتا تھا کہ شوبز اچھی دنیا نہیں ہے، اچھے لوگ نہیں ہیں، اداکار بننے کے بعد شادی نہیں ہوتی۔ مجھے میری دوستوں نے کہا تمہیں معلوم ہے نا کہ تمہاری شادی نہیں ہوگی، کوئی بھی ایک اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔