اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اور اب تحریک انصاف کیخلاف ایک اور کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور یہ فیصلہ بھی حکومت کی جانب ہی کیا گیا ہے ۔ دراصل وفاقی حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر تحریک انصاف کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عمران خان کی جوڈیشل
کمپلیکس اسلام آباد میں پیشی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔”جنگ ” کے مطابق وزارت داخلہ اور وفاقی پولیس کی جانب سے عدالت میں درخواست کی جائے گی۔پی ٹی آئی نے 18 مارچ کو عمران خان کی پیشی کےلیے 15 نکاتی معاہدہ کیا تھا، جس میں سڑکیں بلاک نہ کرنے، املاک کو نقصان نہ پہنچانے سمیت دیگر نکات شامل تھے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی آئی نے معاہدے کے تمام ہی نکات کی خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی ا?ئی کے کارکنوں نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ کی، جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس پر حملے بھی کیے۔