spot_img

ذات صلة

جمع

بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ایونٹ میں شرکت سے کیسے روکا ؟ تفصیلات جانیے

 نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ایونٹ میں شرکت سے کیسے روکا ؟ تفصیلات  کچھ اس طرح ہیں کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے ایک ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ بھارت نے نامناسب نقشے کا بہانہ بنا کر پاکستان

کو ایونٹ میں شرکت کرنے سے روکا۔پاکستان کو گزشتہ روز نئی دہلی میں سرکاری سطح پر تھنک ٹینک کی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔لیکن بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان ایونٹ میں شرکت نہ کرسکا۔ پاکستان نے نقشے میں کشمیر کو اپنا حصہ دکھایا تھا، جس پر بھارتی اعتراض کے بعد پاکستانی وفد نے شرکت نہیں کی۔

spot_imgspot_img