متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

الیکشن نہ کروائے گئے توکیا ہو گا ؟ عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں  اہم اعلان کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ  90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی اور وہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ نگراں حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے

تھا جو وہ ادا نہیں کر رہے۔ میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر حملے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ گھر پر حملے سے متعلق کیس تیار کر لیا ہے جلد ہی فائل کر دیا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عارف علوی اب اسٹبلشمنٹ اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کردار ادا نہیں کر رہے۔ شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کو دیگر جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ 90 دن میں الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔ یہ لوگ کس قانون کے تحت پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں بحال کریں گے؟ان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا پر ہمارا مکمل بلیک آؤٹ کیا گیا، سوشل میڈیا بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ ہیں۔