متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ سے انصاف کی توقع نہیں ، نواز شریف نے پی ڈی ایم کو کیامشورہ دیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) انتخابات کے التواء کے معاملے میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے پی ڈی ایم کو اہم مشورہ دیدیا ہے ۔ اہم سیاسی فیصلوں کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں نواز شریف سمیت حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور زیر سماعت مقدمات میں تازہ پیش رفت پر

غور کیا گیا۔نواز شریف نے دو صوبوں میں انتخابات التواء کیس میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ہے۔ ” جنگ ” کے مطابق نواز شریف نے مشورہ دیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومٹ (پی ڈی ایم) کی تمام جماعتوں کو تین رکنی بینچ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔نواز شریف نے اپنی دو ٹوک رائے دیتے ہوئے کہا کہ تین رکنی بینچ سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔ اس تین رکنی بینچ میں ثاقب نثار زدہ لوگ شامل ہیں۔اجلاس کے دوران مشاورتی گفتگو کی گئی کہ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہو کر 3 رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کریں۔یہ بھی کہا گیا کہ اٹارنی جنرل کارروائی کے بائیکاٹ سے مطلع کردیں۔دوسری جانب بینچ بائیکاٹ کے مشورے پی ڈی ایم کی قیادت سے بھی موصول ہوئے جس کی نواز شریف نے توثیق کردی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ بینچ کے بائیکاٹ کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں، سیاسی قیادت کے اکثریت کے مطالبے کے باوجود فل بینچ کا نہ بننا خاص ایجنڈے کی نشاندہی ہے۔