متعلقہ

جمع

تحریک انصاف نے جسٹس (ر) گلزار احمد کو نگران وزیراعظم کیلئے تجویز کردیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کردیا۔اس حوالے سے فواد چوہدری نےٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔اس پیغام میں انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔ صدر مملکت کے خط کے جواب میں وزیراعظم نے نگران وزیراعظم کا نام تجویز کیا۔

ادھر وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگران وزیراعظم کے لیے تجویز کردیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے صدرمملکت کے خط کے جواب میں جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا۔خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔ خط کے متن میں تحریر تھا کہ آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت اسمبلیاں توڑی جاچکی ہیں، عمران خان آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعظم کی تقرری تک برقرار رہیں گے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ کمیٹی کے ممبران کی نامزدگی وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کریں گے۔قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر 3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز نے کہا تھا کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔