spot_img

ذات صلة

جمع

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) آخر کار وہ فیصلہ بھی آ ہی گیا جس کا انتظار کیا جا رہا تھا پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شیڈول جاری کیا۔ای سی پی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 14 مئی

کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہوگی، اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا۔امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی۔امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے۔ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہوا تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں 14 مئی کو پولنگ کروانے کا حکم دیا تھا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جاتا ہے۔

spot_imgspot_img