spot_img

ذات صلة

جمع

لاہور میں بیٹھ کر غیرجمہوری قوتوں کو جواب دیں گے، بلاول

خیر پور ( وی او پی نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری  نے خیرپور میں ملک کے پہلے ہیلتھ سٹی اور ادویات کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہم نہیں مانتے ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے، ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں، سیاست کر رہے ہیں۔ اگر سیاست کرنا ہے تو تیاری پکڑیں، ہم آپ کا سیاست میں مقابلہ کریں گے، ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھ کر ان غیرجمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔

‎ سیاسی لڑائی لڑیں لیکن اپنے اپنے منشور کے مطابق عوام کےلیے کام بھی کریں۔ اگر سیاستدان نفرت، تقسیم، گالی کی سیاست کے بجائے منشور کی سیاست کرتے تو پاکستان کا فائدہ ہوتا۔ اگر سیاستدان ایسا کرتے تو پاکستان کو معاشی ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہمارے ملک کے ساتھ طاقت کا کھیل کھیلا گیا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ میں بےنظیر شہید کے علاوہ کسی کےلیے لائن میں کھڑی نہیں ہوئی۔ آصف علی زرداری جب صدر تھے تو انہوں نے کوئی پاور اپنے پاس نہیں رکھی، انہوں نے اپنی پاور پارلیمنٹ کو دلوادی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چند افراد جو ضد پر آگئے ہیں کہ سیاست کریں گے، تو ہم بھی سیاست پر اتر آئیں گے، آج بھی وہی پلان پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت 2018 میں سلیکٹڈ مسلط کیا گیا۔ تخت لاہور کی وجہ سے سندھ کے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں پاکستان کے لوگوں کےلیے 100 فیصد علاج ہے، اب پاکستان کے عوام کڈنی کا آپریشن کروانے بھارت نہیں جاتے۔ گمبٹ اسپتال پوری دنیا میں کسی بھی اسپتال کا مقابلے کرنے کو تیار ہے۔ دیگر اسپتالوں میں پیسہ دینا پڑتا ہے، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دے رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں وہ ٹیکنالوجی ہو کہ خود ادویات بنائیں۔ میں ایک سال بعد واپس آؤں گا تب تک یہاں ادویات بننا شروع ہوجائیں گی۔ پورے پاکستان اور دنیا سے یہاں لوگ آکر مفت علاج کرواتے ہیں۔ گمبٹ کے ڈاکٹرز نے ثابت کردیا کہ وہ جو کہیں نہیں ہوتا وہ کام کرسکتے ہیں۔

spot_imgspot_img