متعلقہ

جمع

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

راولپنڈی اور اسلام آباد میں 3 دن عام تعطیل کا اعلان

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) وفاقی حکومت...

پاکستان نے بیساکھی کی تقریبات کیلئے کتنے سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے ؟ تفصیلات جانیے

Spread the love

نئی دہلی ( وی او پی نیوز ) پاکستان کی جانب سے ایک بات پھر جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ ، بیساکھی کی تقریبات کیلئے 2856 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر یئے۔نئی دہلی سے جاری پاکستانی ہائی کمیشن کے بیان کے مطابق بیساکھی کا سالانہ میلہ 9 اپریل سے 18 اپریل تک پاکستان میں ہو رہا

ہے۔اعلامیہ کے مطابق سکھ یاتریوں کو ویزے کا اجراء مذہبی مقامات کے دورے کے متعلق دو طرفہ معاہدہ کا حصہ ہے۔ ویزوں کا اجراء حکومت پاکستان کے دو طرفہ معاہدہ پر پوری طرح عمل درآمد کےعزم کے مطابق ہے۔نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف نے سکھ یاتریوں کو بیساکھی  کی مبارک باد بھی دی۔پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق سکھ یاتری ڈیرہ صاحب، پنجہ صاحب، ننکانہ صاحب اور کرتار پور صاحب کا دورہ کریں گے۔