پنجاب انتخابات کیلئے ابتک21ارب نہیں ملے: الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں رپورٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سر بمہر رپورٹ جمع کرا دی۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں کیا جواب جمع کرایا ہے؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے 1 صفحے پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنی سر بمہر رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے تاحال

موصول نہیں ہوئے۔ ” جنگ ” کے مطابق ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہلکار دے سکتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 3 لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی۔رپورٹ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر کے چیمبرز میں بھجوائی جائے گی۔سپریم کورٹ نے حکومت کو پنجاب الیکشن کے انعقاد کے لیے 10 اپریل تک فنڈز کی فراہمی کا حکم دیا تھا۔عدالت نے سیکیورٹی کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی تھی۔عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ نےمناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔عدالتِ عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: