لاہور (وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی نے انکشاف کیاہے کہ مارکیٹ میں جان بچانے والی ادویات تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔نجی ٹی وی” ایکسپریس نیوز “کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب آٹے اور مریض دوائیوں کیلئے مر رہے ہیںِ۔ دوا ساز
کمپنیاں اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کر رہی ہیں۔ عالمی ادارے جان بچانے والی دوائیوں کی کمی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں ۔ نوازشریف نے اسحاق ڈار کو ملک دشمن ایجنڈا دے کر بھیجا ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کے مشن پر آئے ہیں۔ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملکی معیشت سنبھلنے کا کوئی امکان نہیں۔