طلباء کے حقوق کی جنگ اور پی ایس ایف

Spread the love

شہباز ملک

ملکی ترقی میں طلبا کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ان کی آواز کو دبانا ملک کی ترقی کو روکنے کے جیسا ہے۔ کراچی کی طلبا سیاست میں سید نجیب احمد شہید بھی ایک ایسا نام ہے جس نے نوجوانی میں ہی شاگردوں کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف مظبوط آواز بن کر ابھرے۔ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کی جانب سے سابق صدر نجیب احمد شہید کی 33 ویں برسی کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں فاتحہ خوانی اور افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، سابق چیئرمین واٹر بورڈ و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سید نجمی عالم، صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا، سابق صوبائی وزیر سندھ جاوید ناگوری، صوبائی صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ منصور شاہانی، صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن

کراچی مدنی رضا و دیگر کا دیگر کا تقریب سے خطاب۔ اس موقع پرصوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں طلبا کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ان کی آواز کو دبانا ملک کی ترقی کو روکنے کے جیسا ہے۔ کراچی کی طلبا سیاست میں سید نجیب احمد شہید بھی ایک ایسا نام ہے جس نے نوجوانی میں ہی شاگردوں کے ساتھ نا انصافیوں کے خلاف مظبوط آواز بن کر ابھرے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مختصر وقت میں ہی بڑا کام کر جاتے ہیں اور ان کی محنت اور عوام کی خدمت انھیں امر کردیتی ہے۔ نجیب احمد شہید نے لمبی عمر نہیں پائی لیکن 33 سال بعد بھی ہم ان کی خدمات کو یاد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی میدان اور طلبا کے حقوق کی جنگ میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہیگا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور نجیب شہید کے بڑے بھائی سید نجمی عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر اور ملک میں امن کے دشمنوں نے نجیب احمد کو شہید کرکے ہماری آواز دبانے کی ناکام کوشش کی تھی۔ اس کا مقصد آج بھی ہم اور آپ لے کر چل رہے ہیں۔ صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے بھی ماضی میں سید نجیب شہید کی زندگی اور اس وقت کے ان کے جذبے اور ان کے کارناموں پر روشنی ڈالی۔ تقریب سے صوبائی صدر پی ایس ایف سندھ منصور شاہانی اور کراچی کے صدر مدنی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب غنڈہ راج عروج پر تھا اس وقت انہوں نے جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑی اور کلاشنکوف کلچر کے خلاف آواز اٹھائی جو چند عناصر برداشت نہیں کر پاۓ۔ نجیب احمد شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کی 33 ویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی ڈویژن و ضلعی عہدیداران، خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: