اسلام آباد کے کسی سرکاری ہسپتال میں ایم آر آئی مشین نہیں

Spread the love

اسلام آباد (  وی او پی نیوز ) سینٹ قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں  انتہائی اہم انکشاف ہوا ہےجو حکومتوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان سے کم نہیں ۔ انکشاف یہ ہوا ہے  کہ وفاقی دارالحکومت  کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں ایم آر آئی مشین نہیں ہے۔اجلاس میں پمز حکام نے بتایا کہ پمز اسلام آباد میں

ایم آر آئی مشین ایل سیز نہ کھلنے کے باعث نصب نہیں ہو سکی، فروری 2001ءسے اب تک اسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت میسر نہیں۔ڈاکٹر عائشہ عیسانی کا کہنا ہے کہ پمز کے لیے ایم آر آئی مشین کا مقناطیس منگوایا جا چکا ہے۔ 63 ہزار ڈالرز کی ایل سی نہ کھلنے پر ایم آرآئی مشین نہیں لگ سکی، ایم آر آئی مشین کے لیے چلر اور جنریٹر باہر سے منگوایا جانا ہے۔سینٹ قائمہ کمیٹی صحت کے ممبران نے وفاقی وزارت صحت کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی نے وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور سیکریٹری صحت کی مسلسل غیرحاضری پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔وزیر صحت اور سیکریٹری کی عدم موجودگی کے باعث کمیٹی کا اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا گیا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: