spot_img

ذات صلة

جمع

عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع

لاہور ( وی او پی نیوز ) اور اب پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کیخلاف ایک اور انکوائری شروع ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی ہے اور سابق وزیراعلیٰ کو 17 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق عثمان

بزدار پر پرائیویٹ زمین پر سرکاری خرچ سے ہال تعمیر کرانے کا الزام ہے۔ ہال کی تعمیر میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا خرچہ کیا گیا، ہال کی تعمیر کے لیے لینڈ ایکوزیشن کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ترجمان کے مطابق پرائیویٹ فریقین سے سرکار کے نام کوئی انتقال بھی درج نہیں کیا گیا، عثمان بزدار نے ہال کو ذاتی استعمال میں رکھا ہوا ہے۔

spot_imgspot_img