متعلقہ

جمع

ہم لمبی جدوجہد کیلئے تیار ہیں: اسد قیصر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد تحریک...

 نفرت پھیلانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا  

لاہور ( ایس ایم ایس ) نفرت پھیلانے والوں ...

مطالعہ کو شعار بنائیں، تنقید سے نہ گھبرائیں، ادب کو شہرت کا زینہ نہیں خدمت سمجھیں

از قلم: یاسمین اختر ریسرچ سکالر (گوجرہ، پاکستان) اردو ادب...

نوےفیصدسے زائد پاکستانی اپنے ماہانہ گھریلو بجٹ سے پریشان رہتے ہیں

Spread the love

لاہور (نیوز ڈیسک )  وطن عزیز میں ہر کوئی مہنگائی اور بےروزگاری سے پریشان ہے۔۔۔۔اور اب گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا ءپر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے، جس میں گھریلو بجٹ کے حوالے سے 91 فیصد پاکستانیوں نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا  ہے کہ ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا کیسے کیا جائے؟

پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی پریشانی کی وجہ یہ سوال ہے۔۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اعتراف کیا کہ بجٹ میں رہتے ہوئے اخراجات کیسے پورے کریں؟ وہ اس بارے میں دباؤ کا شکار رہتے ہیں۔سروے نتائج کے مطابق جن افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزارا مشکل ہونے کی تصدیق کی، ان میں سے 90 فیصد سے زائد کی ماہانہ آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان نظر آئی۔