لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ماہرین موسمیات نے مئی میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ۔ بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہا ہے، 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران یہ سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ 2023ء کا اب تک
کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے، ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔”جنگ : کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔ یہ طویل دورانیے کی پیش گوئی ہے جس میں تبدیلی بھی ممکن ہے۔