نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) بھارت میں خواتین سے زیادتی اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات عام ہو چکے ہیں اور اب تو نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے کہ گیر ملکی خواتین سیاحوں کو بھی نہیں بخشا جاتا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت کورین خواتین کیلئے ’نوگو ایریا‘ بن چکا ہے۔بھارت میں ایک مرتبہ پھر کوریا
سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہراساںکرنے کا واقعہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون بلاگر نے ہراساں کرنے والے جودھ پور کے شہری کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو ہراساں اور بدتمیزی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری نے کورین خاتون کا پیچھا کیا، اسے ہراساں کیا اور اسے گھورتا رہا۔کورین خاتون کی جانب سے مدد کے لیے چیخنے کے باوجود ملزم اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا رہا۔کورین خاتون کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی بھارت میں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اس واقعے کو شرمناک قرار دیا۔اس سے قبل بھی بھارت کے کئی شہروں میں غیرملکی خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں تنگ کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔