متعلقہ

جمع

ویکسین کی تیاری میں خامیاں،عالمی ادارہ صحت نے بھارتی کورونا ویکسین کی برآمدگی معطل کر دی

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی ادارہ صحت نے بھارت میں تیار کی گئی کورونا ویکسین ’کوویکسن‘ کی برآمدگی معطل کردی ہے۔ عالمی ادارے نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے تیار کردہ ویکسین ’کوویکسن‘جوکہ بھارت’بائیوٹیک‘ نے تیار

کی ہے، اس کی دیگر ممالک کو ترسیل معطل کردی ہے۔بھارت میں تیار کردہ اس ویکسین کا 14 سے 22 مارچ کے دوران معائنہ کیا گیا اور اس دوران اس ویکسین کی تیاری کے عمل میں کچھ خامیاں سامنے آئی ہیں۔ویکسین کے معائنے کے دوران جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی، بھارتی کمپنی کی جانب سے ان خامیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کمپنی اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت اور ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا کو اپنا منصوبہ جمع کروائے گی ‘۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ’ویکسین تیار کرنے والی بھارتی کمپنی کو اپنی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور ویکسین کے معائنے کے دوران سامنے آنے والی خامیوں کو دور کرنے کا موقع دیا گیا ہے‘۔