متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نواز شریف اور جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف مل گیا

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) سابق وزیرِ اعظم نوازشریف اور سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو بڑا ریلیف مل گیا ہے ۔ تازہ ترین ا طلاعات کے مطابق نواز شریف اور جہانگیر ترین  سمیت ماضی میں 184/3 کے تحت نااہل ہونے والوں کو اپیل کا حق مل گیا۔ماضی میں 184/3 کے فیصلوں سے متاثر

ہونے والے دیگر فریق بھی 60 دن کے اندر فیصلوں کے خلاف اپیل کر سکیں گے۔سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔قانون کے تحت 184/3 کے فیصلوں پر اپیل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سنے گا۔ریویو اینڈ ججمنٹ اینڈ آرڈر ایکٹ نافذ ہونے کا انکشاف آج الیکشن کیس کی سماعت کے دوران ہوا۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ جمعے سے نافذ ہو چکا ہے۔اٹارنی جنرل کے حوالہ دینے پر جسٹس منیب اختر نے کہا تھا کہ اسی لیے الیکشن کمیشن کے وکیل کے چہرے پر مسکراہٹ آئی ہوئی ہے۔