متعلقہ

جمع

پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی

کراچی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے مشکلات کا سال رہا

اسلام آباد(ایس ایم ایس)مالی سال 25-2024 کسانوں کے لیے...

سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں

راولپنڈی ( ایس ایم ایس ) سابق وفاقی وزیر...

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بعد گاڑیوں کی باری آ گئی ،کس رہنما کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں؟ تفصیلات نیب کو بھجوادی گئیں

Spread the love

 لاہور ( وی او پی نیوز ) اور اب رہنماؤں کے بعد گاڑیوں کی باری آ گئی ۔ محکمہ ایکسائز نے  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیل قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوادی ہے۔” “جنگ ” کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ  نیب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام پر موجود

گاڑیوں کی تفیصل لاہور سمیت پنجاب بھر سے طلب کی تھی سب سے زیادہ 22 گاڑیاں فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ شفقت محمود کے نام پر 4، عمر ایوب اور فواد چوہدری کے نام پر 1،1 گاڑی رجسٹرڈ ہے۔ سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے نام پر 2 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔نیب نے مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کےلیے محکمہ ایکسائز سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ محکمہ ایکسائز نے موقف اختیار کیا کہ تمام دفاتر سے تفصیلات جمع کرکے نیب کو بھجوا دی گئیں۔