spot_img

ذات صلة

جمع

امریکہ کو ہٹلر کے نظریاتی پیروکاروں سے خطرہ

نیویارک ( نیٹ نیوز ) سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سابق سربراہ کے صاحبزادے ڈینس ہیلمز نےبرطانوی میڈیا سے انٹرویو میں  انکشا ف کرکے ہلچل مچا دی ہے۔ہیلمز نے امریکا میں ہٹلر کے نظریاتی پیروکاروں کی طرف سے انتہاپسندی کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ان کے والد رچرڈ ہیلمز 1966 سے 1973 تک سی آئی اے کے سربراہ تھے۔ڈینس نے کہا ہے کہ ان انتہاپسندوں کو تاریخ کا کوئی علم نہیں، نیو نازیوں کی موجودگی سے زیادہ بری کوئی چیز نہیں۔یہ بات انہوں نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا انٹرویو ’ڈی ڈے‘ کے 79 برس مکمل ہونے پر لیا گیا۔ڈینس نے کہا

کہ یہ بہت تکلیف دہ بات ہے کہ اس ملک میں اب بھی ہٹلر کے چاہنے والے موجود ہیں جسے ہٹلر سے بچانے کیلئے میرے والد نے اپنی پوری زندگی قربان کی۔چند ہفتے پہلے ہی ٹیکساس مال میں ایک نیو نازی نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو قتل کیا تھا۔وائٹ ہاؤس پر بھی ایک نیو نازی نے ٹرک لے کر چڑھ دوڑنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ داخلی بیریئرز سے ٹکرا کر ہی رک گیا تھا۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ڈی ڈے کیا ہے؟

یاد رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈی ڈے میں امریکا اور اتحادی افواج نے نارمینڈی کے ساحلوں پر پیشقدمی کی تھی تاکہ شمال مغربی یورپ کو نازی جرمنی کے تسلط سے آزاد کروایا جاسکے۔رچرڈ ہیلمز اس وقت لندن میں تعینات تھے، انہوں نے ہٹلر کے لیٹر ہیڈ پر اپنے بیٹے ڈینس کے نام ایک خط تحریر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جو شخص کبھی اس لیٹر ہیڈ پر حکم نامے لکھتا تھا اس کا پورے یورپ پر تسلط تھا، آج وہ مرگیا ہے، اسے برے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے، اس کا ملک تباہ ہوگیا ہے۔

spot_imgspot_img