spot_img

ذات صلة

جمع

رواں سال بھارت سے 6500 کروڑ پتی افراد نقل مکانی کریں گے،تازہ ترین رپورٹ میں اہم انکشاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)  کیا آپ جانتے ہیں کہ رواں سال کتنے کروڑ پتی افراد بھارت سے ہجرت کرنے والے ہیں ؟ اس خبر نے پورے بھارت میں  خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ کروڑ پتی افراد ایک یا دو کی تعداد میں نہیں درجنوں کی تعداد میں بھی نہیں بلکہ سینکڑوں کی تعداد میں بھارت چھوڑ کر جانے والے ہیں ۔  ہینلے پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن دنیا بھر میں دولت اور سرمایہ کاری کی منتقلی کے رجحانات کو ٹریک کرتی ہے، اس نے اپنی

2023 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران چین اور بھارت سے بڑی تعداد میں کروڑ پتی افراد ہجرت کرکے دوسرے ملکوں میں چلے جائیں گے۔ اس سال ملک سے کروڑ پتی افراد کے اخراج کے لحاظ سے چین پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے ساڑھے 13 ہزار امیر ترین افراد ملک چھوڑ دیں گے۔ اس کے بعد ہندوستان ہے جس نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں دوسرے سب سے بڑے ایگزٹ نمبر ہونے کے باوجود، ہندوستان کی پوزیشن پچھلے سال سے بہتر ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال 7500 کروڑ پتیوں نے بھارت چھوڑا تھا جب کہ رواں سال یہ نمبر ساڑھے چھ ہزار رہے گا۔ نیو ورلڈ ویلتھ کے ریسرچ کے سربراہ اینڈریو اموئلز کا کہنا ہے ‘یہ اخراج خاص طور پر تشویشناک نہیں ہے کیونکہ ہندوستان اس سے کہیں زیادہ نئے کروڑ پتی پیدا کرتا ہے جتنا کہ وہ ہجرت سے ہارتا ہے۔”
ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق کروڑ پتی یا زیادہ مالیت والے افراد وہ لوگ ہیں جن کی سرمایہ کاری کے قابل دولت ایک ملین ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے سی ای او ڈاکٹر جیورگ سٹیفن کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران کروڑ پتیوں کی نقل مکانی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور بالترتیب 2023 اور 2024 میں تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار اور ایک لاکھ 28 ہزار کروڑ پتیوں کی عالمی سطح پر ہجرت متوقع ہے۔

spot_imgspot_img