متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا ، تمام طبقات کو ریلیف ملے گا:مریم اورنگزیب

Spread the love

 اسلام آباد ،رحیم یارخان ( وی او پی نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مشکل وقت کے باوجود حکومت نے مثالی بجٹ پیش کیا ہے جس سے تمام طبقات کو ریلیف ملے گا تاریخ میں پہلی بار صحافیوں کے لیے ہیلتھ پالیسی اور انڈولمنٹ فنڈزکے لیے ایک ارب مختص کیے ہیں جو موجودہ حکومت کا میڈیا فرینڈلی اقدام ہے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پروفیشنل ایجوکیشن، ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، محترمہ زیب جعفر کے

ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے وفد سےملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہے اور انہیں حل کرائے گی میڈیا نے ہمیشہ مثبت صحافت کے فروغ میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور اس ہیجانی کیفیت میں حکومت کے مثبت پہلو اجاگر ہو رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور آزادی صحافت پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے، مشکل وقت گزر جائے گا اچھا وقت جلد آۓگا جو عوام کے لیے اچھی خوشخبریاں لائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نےڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے لیےلیب ٹاپ، ریکارڈنگ سٹوڈیو اورانفارمیش لیپ ایک ماہ کے اند فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ قبل ازیں جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب محمد ثاقب نے پریس کلب کے مسائل پر مبنی تحریری درخواست پیش کی جنہیں انہوں نے جلد پورا کرنے کا اعادہ کیا، صدر رحیم یارخان یونین آف جرنلسٹ و ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جاوید اقبال، سابق صدر عرفان الحق ملک، سابق جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار حسین اور جرنلسٹ ملک ارشد بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافیوں کی کپسٹی بلڈنگ اور سکلز ڈوپلمنٹ کی تر بیتی ورکشاپش کی یقین دہانی بھی کرائی