لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر کھلاڑی ماجد علی نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے جبکہ وہ ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔ماجد علی نے خودکشی کیوں کی ؟ اس
حوالے سے ابھی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔ فوری طور پر موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ماجد علی گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھے، انکے بھائی عمر نے ان کی خود کشی کے واقعے کی تصدیق کردی ہےجبکہ پاکستان بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) نے بھی ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کردی۔