فرانس( نیٹ نیوز ) فرانس میں موبائل فونز سےپولیس اب کیا کام لے گی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فرانس میں اب موبائل فونز کے ذریعے مشتبہ افراد کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔فرانس میں قانون سازوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مشتبہ ملزمان کے موبائل
فونز کے ذریعے پولیس کو ان کی نگرانی کی اجازت دینا ہوگی۔مشتبہ ملزمان کے فون اور دوسری ڈیوائسز میں موجود کیمرے، مائیکروفون اور جی پی ایس کے ذریعے پولیس ان پر نظر رکھے گی۔قانون کے مطابق مشتبہ افراد کے لیپ ٹاپ، گاڑیوں، فونز اور انٹرنیٹ سے جڑی ہوئی دیگر ڈیوائسز کے ذریعے مشتبہ ملزمان کے ٹھکانے کا پتا لگایا جاسکے گا۔” جنگ ” کے مطابق یہ تمام شقیں ایک ’جسٹس ریفارم بل‘ کا حصہ ہیں، دائیں اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز نے اس بل کی مخالفت کی ہے۔نئے قانون کے تحت ڈیوائسز کو مبینہ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی آواز اور تصاویر ریکارڈ کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔