متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

بھارت میں ٹماٹروں نے پیٹرول کو بھی پیچھے چھوڑدیا،قیمت کیا ہو گئی ؟ جانیے

Spread the love

نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں قابو میں نہیں آ رہیں تو بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں پیٹرول سے بڑھ گئی ہیں ۔ بھارت میں ٹماٹروں نے پیٹرول کو بھی پیچھے چھوڑدیا،قیمت کیا ہو گئی ؟ کیا آپ جانتے ہیں ۔  تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت میں ٹماٹر پیٹرول سے بھی زیادہ مہنگا ہوگیا ہے ۔ٹماٹر کی قیمت میں 445 فیصد اضافے نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے احتجاج کی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر شہری ٹماٹروں کی بڑھتی قیمت پر تنقید اور مذاق بھی کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں خراب موسم کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں جس کا پیٹرول سمیت دیگر ضروری اجزاء کی قیمتوں سے موازنہ کیا جا رہا ہے۔کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور گزشتہ ماہ معمول سے زیادہ گرم درجہ حرارت نے ٹماٹر کی پیداوار کو متاثر کیا جس کی وجہ سے اس سال قیمتوں میں 5 گنا اضافہ ہوا۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹماٹر عام طور پر جون اور جولائی کے مہینوں میں مہنگے ہو جاتے ہیں لیکن اس سال ان کی قیمت کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے۔ دارالحکومت نئی دلی میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120 روپے ہے جو کہ سال کے آغاز میں 22 روپے تھی جبکہ پیٹرول کی قیمت 96 روپے فی لیٹر ہے۔