متعلقہ

جمع

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

پاکستانیوں کو امریکی ویزے کیلیے اہم استثنیٰ مل گیا

 اسلام آباد ( ایس ایم ایس )پاکستانیوں کو امریکی...

ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

کراچی (ایس ایم ایس ) متحدہ قومی موومنٹ...

پنجاب میں 4ماہ کے دوران کتنی خواتین کو اغواء کیا گیا؟ تشویشناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب میں 4 ماہ کے دوران ہر گھنٹے میں کتنی خواتین کو اغواء کیا گیا ، اس حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوری سے اپریل 2023ء تک پنجاب میں اوسطاً ہر گھنٹے میں 2 خواتین کو اغواء کیا گیا۔اس حوالے سے ایک غیر سرکاری تنظیم کی اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ سامنے آئی ہے، جو پنجاب پولیس کو ’اطلاع کے حق‘ کی درخواست دائر کرکے جمع کی گئی ہے۔ایس ایس ڈی او کے

مطابق پولیس تشدد کے مقدمات درج کرنے میں قابل ذکر کام کررہی ہے، اندراج مقدمات سے کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ان 4 ماہ میں پنجاب میں5551 خواتین کو اغواء کیا گیا جبکہ خواتین سے زیادتی کے 1111 رپورٹ ہوئے۔رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس دورانیے میں خواتین پر تشدد کے 10 ہزار سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔ جنوری سے اپریل تک پنجاب میں بچوں پر تشدد کے 1768 واقعات اور بچوں سےجنسی زیادتی کے 858 واقعات سامنے آئے۔اس عرصے میں پنجاب میں یومیہ 7 بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔دوسری طرف لاہور خواتین اور بچوں پر تشدد کے زیادہ کیسز کے ساتھ ہاٹ سپاٹ ضلع رہا۔