نگراں وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے، اسمبلیاں ٹوٹنے کی تاریخ بھی سامنے آ گئی

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نگراں وزیراعظم کیلئے 5 نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں ۔وفاقی وزیر آبی وسائل اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم کےلیے 5 نام شارٹ لسٹ ہوئے ہیں۔ کسی سیاسی جماعت کا

رکن نگراں وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ نہیں جانتا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نام کس نے دیا ہے؟ تاحال 5 نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ نگراں وزیراعظم کون ہوگا، اس کا حتمی فیصلہ حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کرے گی، 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: