گزشتہ مالی سال مہنگائی کتنی رہی اور ٹیکس کتنا وصول کیا گیا ؟اعدادوشمار سامنے آ گئے

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ گزشتہ مالی سال مہنگائی کتنی رہی اور ٹیکس کتنا وصول کیا گیا ؟ اس حوالے سے جو اعدادوشمار سامنے آئے ہیں ان کے مطابق مہنگائی زیادہ اور ٹیکس وصولی کم رہی۔گزشتہ مالی سال ملک میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد اضافے سے 29.4 فیصد رہی۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنے ہدف 7640 ارب سے 495 ارب روپے کم اکٹھے

کیے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 7 فیصد شرح سے 2.36 ارب ڈالرز زیادہ رہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 25 فیصد کمی سے 48 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17.5 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 2.56 ارب ڈالرز رہا اور بیرونِ ملک سے بجھوائی جانے والی ترسیلات 3.86 فیصد بڑھیں۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح منفی 14.37 فیصد رہی جبکہ حکومتی قرض 44.64 ٹریلین سے بڑھ کر 58.9 ٹریلین ہو گیا، اس دوران تجارتی خسارہ 48.35 ارب ڈالرز سے کم ہو کر 27.6 ارب ڈالرز رہا۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: