spot_img

ذات صلة

جمع

خیبر پختونخوا میں 36  برس کے دوران کتنے پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ؟ جانیے

پشاور ( وی او پی نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ 36  برس کے دوران کتنے پولیس اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا ؟تفصیلات کے مطابق صوبے میں 369 پولیس افسروں و اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ خیبر پختونخوا میں سال 1970 سے 2006 تک 36  برسوں کے دوران 369 پولیس افسروں اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس بن کر شہادتوں کی داستان رقم کی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 1982 پولیس افسروں اور اہلکاروں نے خون کے نذرانے پیش کیے۔ رواں سال بھی 137

اہلکاروں نے شہادتیں پیش کیں۔صوبے میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافے کے باعث سال 2007 سے اب تک 16 سالوں میں 1603 پولیس اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ شہادت کا رتبہ پانے والوں میں 2 ایڈیشنل آئی جیز اور 2 ڈی آئی جیز بھی شامل ہیں۔پشاور کے 358 پولیس اہلکاروں نے وطن پر جانیں نچھاور کیں۔ رواں سال پولیس لائنز دھماکے میں 100 سے زیادہ پولیس اہلکار خود کش حملے میں شہید ہوئے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں221، بنوں میں 211، سوات میں 136، مردان میں 126 اور کوہاٹ میں 106 پولیس اہلکار دہشت گردی کی نذر ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں پولیس تھانوں اور چوکیوں پر حملوں سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے 665 واقعات رونما ہوئے جن میں 137 اہلکار شہید ہوئے۔

spot_imgspot_img