متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نگراں سیٹ اپ فروری 2024ء سے آگے بھی جا سکتا ہے

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) ایک طرف اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخیں دی جا رہی ہیں ، نگران وزیر اعظم کے لیے ناموں پر غور اور اتفاق کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب یہ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں کہ  نگراں سیٹ اپ فروری 2024ء سے آگے بھی جا سکتا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے

میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت بدھ کو ختم ہو جائے گی۔ نگراں سیٹ اپ فروری 2024ء سے آگے بھی جا سکتا ہے۔ سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں، ایسا بل نہیں ہونا چاہیئے جس سے عوام متاثر ہوں ۔منظور وسان کا مزید کہنا تھا  کہ جی ڈی اے ٹوٹ چکی، بچے ہوئے لوگ پیپلزپارٹی میں یا (ن) لیگ میں ہوں گے۔