ایف بی آر نے ستمبر میں کتنے سو ارب ٹیکس جمع کر لیا ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ستمبر کے مہینے میں کتنا ٹیکس جمع کیا ؟ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر نے ستمبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا اور 834 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہےجو ہدف سے 35 ارب روپے زائد ہے۔”جنگ ” کے مطابق فیڈرل بورڈ
آف ریونیو (ایف بی آر) نے ستمبر میں 834 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا جبکہ ستمبر کا ٹیکس ہدف 799 ارب روپے تھا۔ 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کردیے۔ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھانے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔جولائی سے ستمبر تک 2041 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا، جولائی سے ستمبر تک ٹیکس ہدف 1977 ارب روپے تھا۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 18 لاکھ 75 ہزار ٹیکس ریٹرن فائل ہوئے تھے۔
Like this:
Like Loading...