کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن میں کیوں نہیں بنتی تھی ؟

Spread the love

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ماضی کی بالی ووڈ کی دو معروف و مقبول اداکاراؤں روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کو کون نہیں جانتا لیکن یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ دونوں اداکارائیں آپس میں ایک دوسرے کو بہت کم جانتی تھیں بلکہ ان کی آپس میں ٹھنی رہتی تھی ۔  روینہ ٹنڈن نے حال ہی میں کرشمہ کپور کے ساتھ اپنے موازنے کے متعلق بات کی۔ایک انٹرویو میں روینہکا کہنا تھا کہ صحت مند مقابلہ ضرور ہونا چاہیے کیونکہ اس سے آپ اپنے اندر چھپی

بہترین صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں لیکن میں کبھی بھی کسی کا حق مارنے والی شخصیت نہیں رہی۔آج تک شاید ہی کوئی اٹھے اور کہے کہ روینہ نے مجھے کسی فلم سے نکلوایا یا روینہ نے کسی نئی اداکارہ کے ساتھ کام سے انکار کیا یا روینہ نے کسی نئے ڈائریکٹر کے ساتھ کام سے انکار کیا۔  میں ہمیشہ لوگوں سے کہتی ہوں کہ کسی وقت میں بھی نئی آئی تھی، تو سب کو موقع ملنا چاہیے، میں نے کبھی سیاست یا دھڑے بندی نہیں کی۔ میں فلمی کیریئر میں سیاست کا شکار ضرور رہی ہوں، فلم ‘ساجن چلے سسرال’ سے مجھے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد کرشمہ کپور کو فلم میں کاسٹ کیا گیا۔یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور نے مشہور زمانہ فلم ‘انداز اپنا اپنا’ میں سلمان خان اور عامر خان کے مدمقابل اداکاری کی تھی۔کہا جاتا ہے کہ دونوں اداکاراؤں نے فلم کی عکسبندی کے دوران ایک دوسرے سے زیادہ بات نہیں کی تھی۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: