اسلام آباد (وی او پی نیوز)جماعتِ اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سب کچھ ڈیل کے تحت ہو رہا ہے، کوئی لیول پلیئنگ نہیں ہے۔مشتاق احمد نےکہا ہے کہ میں نے بار بار مطالبہ کیا اور خط بھی لکھا کہ سینیٹ کا اجلاس بلائیں ان چیزوں کو ڈسکس کریں لیکن سینیٹ کا اجلاس نہیں بلایا
جا رہا تو کوئی لیول پلیئنگ نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایکس (ٹوئٹر ) پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر سراہتے ہوئے کہا کہ سب غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہیں۔جماعتِ اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے غزہ کا ساتھ دیا، صرف پاکستان کے کھلاڑیوں ہی نے نہیں دنیا بھر کے کھلاڑیوں نے غزہ کے مظلوموں کا ساتھ دیا ہے، پاکستان کے ہر طبقے سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ غزہ کا ساتھ دیں۔ دنیا بھر کے اداکاروں نے بھی اسرائیل کے مظالم کے خلاف غزہ کا ساتھ دیا ہے۔