متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

موسم سرما میں صارفین کو کب کب گیس ملے گی ؟

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) موسم سرما میں صارفین کو کب کب گیس ملے گی ؟ اس حوالے سے نگراں وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس دستیابی کے مطابق ملے گی۔وفاقی دارالحکومت میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  محمد علی نے کہا کہ ایل پی جی قیمتوں اور سپلائی پر اوگرا

کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ایل پی جی سے متعلق سمری لا رہے ہیں۔ ایل پی جی پالیسی پر کام کر رہے ہیں، پاکستان ریفائنری نے روس کی 1 کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، پاکستان ریفائنری روس سے خام تیل خریدے گی، اس خام تیل کی درآمد سے 10سے 15 ڈالر فی بیرل فائدہ ہو گا۔ ہماری کوشش ہو گی کہ مجموعی طور پر 8 گھنٹے تک گیس فراہم کر سکیں۔نگراں وزیرِ توانائی نے کہا کہ سستی گیس کی وجہ سے گیس کمپنیوں کے نقصانات 400 ارب روپے ہیں، دسمبر کے لیے ایل این جی کے 2 کارگوز خرید لیے ہیں۔جنوری کے لیے بھی ایل این جی کے 2 کارگوز خریدیں گے۔