متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

فرح کے ساتھ بھی فراڈ ….

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) ملکی سیاست میں ان دنوں سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی خاتوں فرح خان کیساتھ بھی فراڈ ہو گیا . ہوا کچھ یوں‌کہ فرح خان جنکا اصل نام فرحت شہزادی بتایا جا رہا ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے

لگژری کار بک کروائی، فرح خان کو کار ملی نہ پیسے۔ ملزم ملک سے فرار ہوگیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ فرح خان نے ایف آئی آر میں اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا۔حکام کا کہنا ہے کہ فرح خان نے لگژری کار 7 کروڑ روپے میں بک کروائی، اس کار کی بکنگ میں ایڈوانس کے طور پر 3 کروڑ 63 لاکھ ادا کیے تھے۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تحقیقات جاری ہیں، اس فراڈ کا شکار بننے والی فرح خان اکیلی نہیں بلکہ ان سمیت 23 افراد سے لگژری کار کی بکنگ کے لیے رقوم لی گئیں۔ ابوذر نامی یہ ملزم تمام افراد کے پیسے ہڑپ کر گیا، منی لانڈرنگ کی دفعہ بھی لگائی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر 7 ایف آئی آر درج ہوئیں، ایف آئی اے کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔