متعلقہ

جمع

سرکاری شعبہ غیر مؤثر ،2کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر،ورلڈ بینک نے پاکستان کے 6بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ بینک نے پاکستان کے 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی۔ “جنگ “کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے ممکنہ اصلاحات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کو ہیومن کیپیٹل کے بحران کا سامنا ہے، دستیاب انسانی وسائل کا کم استعمال

پیداوار اور ترقی کو متاثر کر رہا ہے۔ پاکستان میں 5 سال سے کم عمر 40 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں اور دنیا میں سب سے زیادہ پاکستان میں 2 کروڑ سے زیادہ بچے سکول سے باہر ہیں، 10 سال سے کم عمر کے 79 فیصد بچے پڑھنے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بلند مالی خسارے کا سامنا ہے، پاکستان کے ذمے قرضہ مقررہ قانونی حد سے زیادہ 78 فیصد کی بلند شرح پر ہے، پالیسیوں میں عدم تسلسل کی وجہ سے سرمایہ کاری اور برآمدات کا فقدان ہے۔ پاکستان کا زرعی شعبہ غیر پیداواری اور جمود کا شکار ہے، زرعی شعبے کا جی ڈی پی میں حصہ 23 فیصد ہے، پاکستان میں زرعی شعبہ 40 فیصد لیبر فورس کو روزگار فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں توانائی کا شعبہ ناقابلِ انحصار اور معیشت پر بھاری ہے، ملک میں توانائی شعبے میں گردشی قرضہ مالی مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ پاکستان کا سرکاری شعبہ غیر مؤثر ہے، پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں۔